بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان اول وقت دینا افضل ہے یا جماعت کے وقت؟


سوال

 اذان کب دینا مسنون ہے ؟ مثلا ظہر کا وقت 11:30بجے  شروع ہوتا ہے تو اذان کب دیں، تاخیر یا جلدی جواب دےکر شکریہ کا موقع عنایت کریں۔

جواب

واضح رہے کہ اذان اور نماز میں  موالاة( پے در پے ہونا، بہت زیادہ فصل نہ ہونا ) افضل ہے، اذان اور نماز میں اتنا فصل ہو کہ وضوء کرنے والا وضوء مکمل کرسکے، قضاء حاجت کرنے والا قضاء حاجت کرسکے اور  نماز پڑھنے والا نماز مکمل کرسکے۔

لہذا سائل کی ذکر کردہ صورت کہ جب نماز کا وقت 11:30 بجے داخل ہورہا ہے،تو اذان جماعت کے وقت سے کچھ پہلے دی جائے، مثلا ًجماعت اگر 01:30 بجے ہو تو اذان 15 منٹ سے 30 منٹ پہلے دی جائے،یہ افضل ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) سببه (بقاء دخول الوقت وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس (في وقتها ولو قضاء) لأنه سنة للصلاة حتى يبرد به 

(قوله: لأنه إلخ) تعليل لشمول القضاء، ويظهر منه أن المراد من وقتها وقت فعلها وبه صرح القهستاني، لكن في التتارخانية ينبغي أن يؤذن في أول الوقت ويقيم في وسطه حتى يفرغ المتوضئ من وضوئه والمصلي من صلاته والمعتصر من قضاء حاجته اهـ والظاهر أنه أراد أول الوقت المستحب لما يأتي قريبا. 

(قوله: حتى يبرد به) بالبناء للمجهول، وأشمل منه قوله المار في الأوقات، وحكم الأذان كالصلاة تعجيلا وتأخيرا. قال نوح أفندي: وفي المجتبى عن المجرد قال أبو حنيفة يؤذن للفجر بعد طلوعه، وفي الظهر في الشتاء حين تزول الشمس، وفي الصيف يبرد، وفي العصر يؤخر ما لم يخف تغير الشمس، وفي العشاء يؤخر قليلا بعد ذهاب البياض. اهـ. قال القهستاني بعده: ولعل المراد بيان الاستحباب وإلا فوقت الجواز جميع الوقت اهـ. 

وحاصله أنه لا يلزم الموالاة بين الأذان والصلاة بل هي الأفضل،فلو أذن أوله وصلى آخره أتى بالسنة تأمل: مطلب في المواضع التي يندب لها الأذان في غير الصلاة."

(کتاب الصلاة ، باب الاذان، ج نمبر 1، ص نمبر 384، ایچ یام سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

"وحكم الأذان كالصلاة تعجيلا وتأخيرا."

کتاب الصلاة، ج نمبر 1، ص نمبر 370، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100941

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں