بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایاز لفظ کا معنی


سوال

" ایاز"نام کا کیا معنی ہے؟اور یہ نام عربی ہے یا نہیں؟

جواب

"ایاز"فارسی زبان کا لفظ ہے، سلطان محمودغزنوی کےبہت پسندیدہ   ترکی غلام کا نام ہے، تاہم تلاشِ بسیارکے باوجودمذکورہ  مادہ"ا،ی،ا،ز"عربی کے لغت میں نہیں ملا۔

نوراللغات میں ہے:

"ایاز(ف)مذکر۔سلطان محمودغزنوی کے ترکی غلام کانام جس کو وہ بہت چاہتاتھا۔"

(ج:1،ص:428،ط:نیلاب پرنٹرزگوالمنڈی راولپنڈی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں