بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

آیت سجدہ مکرر پڑھنے سے سجدہ کا حکم


سوال

آیت سجدہ مکرر پڑھنے سے سجدہ مکرر ہوگا ؟

جواب

ایک مجلس میں اگر ایک ہی آیت کو مکرر پڑھا تو ایک سجدہ کرنا کافی ہوگا، اور اگر ایک مجلس میں مختلف آیات سجدہ کی تلاوت کی تو ہر آیت کے  پڑھنے  پر  الگ الگ سجدہ کرنا لازم ہوگا، اور اگر الگ الگ مجلس میں ایک ہی آیت کو مکرر تلاوت کیا یا مختلف آیات سجدہ تلاوت کیں تو بہر صورت الگ  الگ سجدہ واجب ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و لو كررها في مجلسين تكررت و في مجلس) واحد (لا) تتكرر، بل كفته واحدة، وفعلها بعد الأولى أولى، قنية. وفي البحر: التأخير أحوط، والأصل: أن مبناها على التداخل دفعاً للحرج بشرط اتحاد الآية والمجلس.....

(قوله: بشرط اتحاد الآية والمجلس) أي بأن يكون المكرر آيةً واحدةً في مجلس واحد، فلو تلا آيتين في مجلس واحد أو آية واحدة في مجلسين فلا تداخل."

(‌‌‌‌كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ج:2، ص:114، ط:دار الفكر - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144611100733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں