بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایان نام کا معنی


سوال

 ایان نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

’’ایان‘‘  کا درست تلفظ ’’ا‘‘ پر زبر ’’ی‘‘  پر تشدید ہے (یعنی ’’أَيَّان‘‘)، اور کلامِ عرب میں یہ اسمِ شرط بمعنی "کب" کے لیے استعمال ہوتا ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔

’’ أيّان : (معجم الرائد) (اسم) 1- إسم شرط للزمان يجزم فعلين ، نحو : « أيان تدرس تنجح » 2- إسم استفهام بمعنى « متى » ، نحو : أيان ترجع؟ »‘‘.

 البتہ ’’ایان‘‘ کے بجائے ’’عیان‘‘ (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ یعنی ’’عَیَّان‘‘) نام رکھا جا سکتا ہے،  جس کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201747

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں