بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایامِ تشریق میں فوت شدہ نماز بعد میں قضا کرتے وقت تکبیرِ تشریق کا حکم


سوال

 کسی شخص  کی نماز  قضا ہو گئی ایامِ تشریق میں، پھر اس نے  ایامِ تشریق کے بعد اس نماز کی قضا  کی تو کیا قضا  نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھے گا؟

جواب

ایامِ تشریق میں فوت شدہ نماز ایامِ تشریق گزرنے کے بعد قضا کی گئی تو تکبیرات نہیں پڑھی جائیں گی۔ جیساکہ  "فتاوی ہندیہ"  میں  ہے:

"ومن نسي صلاةً من أيام التشريق فذكرها في أيام التشريق من تلك السنة قضاها و كبرها، كذا في الخلاصة". (١/ ١٥٢، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں