بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 محرم 1448ھ 21 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اوراد فتحیہ کی حقیقت اور اسے اپنے معمولات میں شامل کرنے کا حکم


سوال

اورادِ فتحیہ کی حقیقت کیا ہے؟ اور اس کو اپنے معمولات میں شامل کرنا کیسا ہے؟

جواب

"اوراد فتحیہ"میر سیدعلی ہمدانی کی تصنیف ہے، یہ کتاب اللہ تعالٰی کی وحدانیت اور صفات کے بارے میں ہے۔ اس کتاب کو معمولات میں شامل کیا جاسکتا ہے۔تاہم بہتر یہ ہے کہ ”مناجاتِ مقبول“، ”الحزب الأعظم“ یا ”حصنِ حصین“ میں سے کسی ایک کو اپنے روزمرہ معمولات کا حصہ بنایا جائے، کیوں کہ یہ مجرب اور جامع اذکار و دعاؤں پر مشتمل ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144506100937

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں