بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے مہندی لگانے کا حکم


سوال

عورتوں  کے لیے مہندی نہ لگانے میں کوئی گناہ ہے یا نہیں؟ 

جواب

واضح رہے کہ عورتوں کے لیے مہندی لگانا مستحب ہے،مہندی  نہ لگانے کی صورت میں کوئی گناہ نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا ينبغي أن يخضب يدي الصبي الذكر ورجله إلا عند الحاجة ويجوز ذلك للنساء كذا في الينابيع."

(کتاب الکراہیۃ ، باب عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۵۹، دار الفکر)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعنها، قالت: «أومت امرأة من وراء ستر، بيدها كتاب إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقبض النبي - صلى الله عليه وسلم - يده. فقال: " ما أدري أيد رجل أم يد امرأة؟ " قالت: بل يد امرأة، قال: " لو كنت امرأة لغيرت أظفارك " يعني الحناء» . رواه أبو داود، والنسائي."

(کتاب  اللباس، باب الترجل ج نمبر ۷ ص نمبر ۲۸۳۵، دار الفکر)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعن عائشة - رضي الله عنها - «أن هندا بنت عتبة قالت: يا نبي الله بايعني. فقال: " لا أبايعك حتى تغيري كفيك، فكأنهما كفا سبع» ". رواه أبو داود.

ــ(حتى تغيري كفيك) ، أي بالحناء (فكأنهما كفا سبع) : شبه يديها حين لم تخضبهما بكفي سبع في الكراهية ; لأنها حينئذ شبيهة بالرجال، ويؤيده الحديث الذي يليه، وفيه بيان كراهية خضاب الكفين للرجال تشبها بالنساء. (رواه أبو داود)."

(کتاب  اللباس، باب الترجل ج نمبر ۷ ص نمبر ۲۸۳۵، دار الفکر)

بذل المجہود میں ہے:

"فإن خضاب اليدين والرجلين بالحناء مستحب للنساء، وحرام للرجال إلَّا لحاجة التداوي ونحوه."

(کتاب الترجل، باب فی الخضاب للنساء ج نمبر ۱۲ ص نمبر ۱۹۱، مرکز الشیخ  ابی الحسن الندوی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100232

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں