بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے قبر پر جانے کا حکم


سوال

کیا عورتوں کا قبروں پر جانا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جوان  عورت کے لیے  قبرستان  جانا  بہر صورت مکروہ ہے،البتہ بوڑھی عورت اگر قبرستان جاکر رونا دھونا نہ کرے   تو اس کے لیے  قبرستان جانے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں ۔

منحۃ الخالق حاشیۃ البحر الرائق میں ہے :

"(قوله وقيل ‌تحرم ‌على ‌النساء إلخ) قال الرملي أما النساء إذا أردن زيارة القبور إن كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب على ما جرت به عادتهن فلا تجوز لهن الزيارة، وعليه حمل الحديث «لعن الله زائرات القبور» ، وإن كان للاعتبار والترحم والتبرك بزيارة قبور الصالحين فلا بأس إذا كن عجائز ويكره إذا كن شواب كحضور الجماعة في المساجد."

(البحر الرائق ،ج:2،ص:211،دارالکتاب الاسلامی)

فتاوی شامی میں ہے :

"وقال الخير الرملي: إن كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب على ما جرت به عادتهن فلا تجوز، وعليه حمل حديث «لعن الله زائرات القبور» وإن كان للاعتبار والترحم من غير بكاء والتبرك بزيارة قبور الصالحين فلا بأس إذا كن ‌عجائز. ويكره إذا كن شواب كحضور الجماعة في المساجد اهـ وهو توفيق حسن."

(باب صلاۃ الجنازۃ،مطلب فی زیارۃ القبور،ج:2،ص:242،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں