بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے کفن میں سینہ بند لمبائی میں ہو یا چورائی میں


سوال

عورت کے کفن میں سینہ بند لمبا بچھائے یا چوڑا؟

جواب

 سینہ بند عورت کے کفن كو منتشر  ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے ہوتا ہے، لہذا اس کی چوڑائی عورت کےپستان سے ناف تک ہونی چاہیے، اور اتنی لمبائی ہو کہ اسے کفن  (لفافہ ) کے اوپر  باندھاجا سکے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما المرأة فيبسط لها اللفافة والإزار واللفافة فوق الخمار والخرقة تربط فوق الأكفان عند الصدر فوق الثديين والبطن كي لا ينتشر الكفن باضطراب ثدييها عند الحمل على السرير، وعرض الخرقة ما بين الثدي والسرة هكذا ذكر محمد في غير رواية الأصول." 

(بدائع الصنائع: كتاب الصلاة، فصل كيفية التكفين، ج:1 ص:309، ط: دتار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144607101825

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں