بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کو ایک بچہ پیدا کرنے پر پندرہ سال کی نماز اور ہر درد پر ایک حج کے ثواب ملنے والے اثر کی تحقیق


سوال

 حضرت علی کا فرمان ہے : ایک بچہ پیدا کرنے پر عورت کو  پندرہ سال کی نماز کا ثواب ملتا ہے اور ہر درد پر ایک حج کا ثواب ملتا ہے۔ 

کیا یہ درست ہے؟

جواب

 حضرت علی  رضی اللہ عنہ کا ایسا  فرمان ہمیں  کسی مستند کتاب میں نہیں مل سکا، لہذا کسی مستند کتاب میں معتبر سند کے ساتھ جب تک نہ مل جائے،  اس کو بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501100061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں