
اگر انسان اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہو مگر اولاد نہ ہو رہی ہو، اللہ سے مانگ بھی رہے ہوں، تو کیا کرنا چاہیے؟ کون سے اعمال کریں؟ اور کیا جیل استعمال کرنا صحیح ہوتا ہے؟
استغفار اور صدقے کی کثرت کریں، اور ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا مانگیں :
{رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ}
اسی طرح بکثرت یہ دعا پڑھیں :﴿ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعِ الدُّعَاءِ﴾[آل عمران : 38]
(از اعمال قرآنی ، ص 19، طب، دار الاشاعت )
نیز جیل استعمال کرنے سے کیا مراد ہے؟ کس قسم کی جیل مراد ہے؟ اور کہاں استعمال کرنی ہوگی؟مکمل وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال فرمائیں۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144707102420
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن