
صبح اسمبلی میں یا کسی وقت کلاس میں یا کسی بھی محفل میں اگر کسی کو تلاوت کرنے کےلئے کہا جائے تو ایسے تلاوت کرنے والے کےلئے ہاتھ باندھنا چاہیے یا نہیں؟
کسی اجتماع وغیرہ میں کھڑے ہوکر تلاوت کرتے ہوئے ہاتھ باندھنے کو اگر لازمی،ضروری ، سنت ،مستحب ،یا موجب ثواب نہ سمجھاجائے تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔
الفتاویٰ الہندیہ میں ہے:
"رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان."
(کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاۃ والتسبیح ورفع الصوت عند قراءۃ القرآن، ج: 5، ص: 316، ط: رشیدیه)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144503102722
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن