بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 محرم 1448ھ 19 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اسرار نام رکھنا


سوال

میرے لڑکے کا نام محمد اسرار ہے اور نام تبدیل کرنا مقصود ہے آپ نام بتایں۔

جواب

’’اسرار ‘‘کے معنی ہیں :راز ،بھید ،اصل ، ہر شے کی حقیقت اس کامغز ،ہر شے کا اعلی و افضل حصہ ۔(القاموس الوحيد ، ص : ۷۶۳، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)

یہ نام معنی کے اعتبار سے  درست ہے ،نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔ بہرحال اگر آپ نے تبدیل ہی کرنا ہے تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیں، اور اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144210200995

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں