بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 26 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز کے بعد سونے کا مکروہ وقت


سوال

عصر  کی نماز کے بعد سونے کا  وقت مکروہ ہے یا عصر کی اذان کے بعد کےوقت سے سونا مکروہ ہے؟

جواب

عصر سے مغرب کا وقت بڑا با برکت ہے؛ اس لیے اس وقت کو  ذکر و تلاوت وغیرہ میں صرف کرنا چاہیے،  بلاعذر عصر سے مغرب کے درمیان سونے کا معمول بنالینا اچھا نہیں ہے؛ کیوں کہ ایک تو عصر سے مغرب کے درمیان وقت کم ہونے کی وجہ سے مغرب کی نماز یا جماعت نکلنے کا اندیشہ رہے گا، دوسری وجہ یہ ہے کہ بعض اطباء بھی اس وقت سونے کو صحت کے  لیے نقصان دہ بتاتے ہیں، اس سلسلے میں ایک ضعیف حدیث اور بعض سلف صالحین سے بھی ممانعت منقول ہے۔

 البتہ کبھی کبھار کسی عذر (بیماری، تھکن یا بے خوابی وغیرہ) کی وجہ سے اگر عصر اور مغرب کے درمیان سونے کا تقاضہ  ہو تو شرعاً اس وقت سونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

یہ حکم عصر کے وقت داخل ہونے کے بعد سے ہے، بلکہ عصر کا وقت داخل ہونے کے بعد نماز سے پہلے سونے کی صورت میں عصر کی نماز کے فوت ہوجانے کا بھی اندیشہ ہے، اس لیے اس میں کراہت اور بھی زیادہ ہوگی۔

المعتصر من المختصر من مشكل الآثار (1/ 10):
"وفيه إباحة النوم بعد العصر وإن كان مكروهًا عند بعض بما روى عن النبي صلى الله عليه وسلم: "من نام بعد العصر فاختلص عقله فلايلومن إلا نفسه"؛ لأن هذا منقطع وحديث أسماء متصل، و يمكن التوفيق بأن نفس النوم بعد العصر مذموم، و أما نوم النبي صلى الله عليه وسلم كان لأجل وحي يوحى إليه، و ليس غيره كمثله فيه، و الذي يؤيد الكراهة قول عمرو بن العاص: النوم منه خرق، و منه خلق، ومنه حمق، يعني: الضحى و القائلة وعند حضور الصلوات؛ و لأن بعد العصر يكون انتشار الجن، و في الرقدة يكون الغفلة، و عن عثمان: "الصبحة تمنع الرزق"، و عن ابن الزبير: "أن الأرض تعج إلى ربها من نومة العلماء بالضحى مخافة الغفلة عليهم"، فندب اجتناب ما فيه الخوف، و الله أعلم". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201843

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے