بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کے وقت میں ظہر کی قضا پڑھنے کا حکم


سوال

کیا عصر میں ظہر کی قضا پڑھ سکتے ہیں ؟

 

جواب

عصر کے وقت میں ظہر کی قضا پڑھنا جائز ہے چاہے عصر کی نماز سے پہلے پڑھے یا عصر کی نماز کے بعد ،البتہ عصر کے آخری وقت میں جب سورج غروب ہونے سے پہلے زرد ہوجاتا ہے  اس وقت کوئی بھی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے سوائے اسی دن کی عصر کی نماز کے۔

نیز اگر عصر کے بعد قضا پڑھنی ہو تو بہتر یہ ہے کہ ایسی جگہ میں نہ پڑھے جہاں لوگ دیکھتے ہوں، کیوں کہ اس میں نماز قضا کرنے کی کوتاہی کا اظہار ہے، اور اپنی غفلت و کوتاہی کا اظہار پسندیدہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201477

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں