بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اروی صدیقہ کا معنی


سوال

اروی صدیقہ کا معنی بتا دیجیے!

جواب

"أَرْوىٰ" (Arwa)(ہمزہ پر زبر، راء پر جزم اور واو پر کھڑے زبر کے ساتھ)     کا معنیٰ ہے: خوب رو۔’’ارویٰ‘‘ رسول اللہ    کی صلی اللہ علیہ وسلم پھوپھی اور  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ کا اور کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام تھا۔

”صدیقہ“(ص کے نیچے زیر اور دال پر تشدید کے ساتھ)  ”صدیق“کی مؤنث ہے معنی ہے انتہائی سچی، ہمیشہ تصدیق کرنے والی ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کا لقب بھی ہے ،ان پر تہمت لگنے کے بعد ان کی سچائی و براءت اللہ تعالی نے قرآن میں بیان فرمائی اس وجہ سے انہیں ”صدیقہ“ کے لقب سے پکارا گیا۔

طبقات ابن سعد میں ہے:

"أخبرنا أبو معاوية الضرير، ومحمد بن عبيد الله الطنافسي، قالا: حدثنا الأعمش، عن مسلم، عن مسروق: أنه كان إذا حدث عن عائشة قال: حدثتني الصديقة بنت الصديق، حبيبة حبيب الله، المبرأة."

(الطبقات الكبرى لابن سعد: ترجمة عائشة بنت أبي بكر، 8/ 66، ط. دار صادر - بيروت، الطبعة الأولى:1968 م)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144705100174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں