بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارتغل غازی ڈرامہ دیکھنے کا حکم


سوال

ارتغل غازی ڈرامہ اور کورولس عثمان ڈرامہ دیکھنا شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟ اور تمام ترکش ڈرامے بھی دیکھنا جائز ہے یانہیں ؟

جواب

مذکورہ ڈراما  ہو  یا کوئی اور ڈراما  یا فلم، دیکھنا شرعاً جائز نہیں۔

نیز عموماً ٹی وی پر آنے والے پروگرام موسیقی ناچ گانے، بد نگاہی کے اسباب سے خالی نہیں ہوتے، لہذا اس قسم کے پروگراموں کے دیکھنے کی ترغیب دینا (علاوہ جان دار کی تصویر دیکھنے دکھانے کے) اشاعتِ فاحش، و  معاونت علی الاثم کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"قلت: وفي البزازية: استماع صوت الملاهي - كضرب قصب، ونحوه - حرام؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: "استماع الملاهي معصية، والجلوس عليها فسق، والتلذذ بها كفر" أي: بالنعمة، فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة، لا شكر، فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لايسمع؛ لما روي أنه عليه الصلاة والسلام أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه، وأشعار العرب لو فيها ذكر الفسق تكره، اهـ أو لتغليظ الذنب، -كما في الاختيار -، أو للاستحلال، - كما في النهاية -".

(كتاب الحظر و الإباحة، قبيل فصل في اللبس، ج: ۶، صفحہ: ۳۴۹، ط: ایچ، ایم، سعید)

البريقة المحمودية في شرح الطريقة المحمدية میں ہے:

"قال قاضي خان عن النبي صلى الله تعالى عليه وسلم: (استماع الملاهي معصية، والجلوس عليها فسق، والتلذذ بها من الكفر، إنما قال عليه الصلاة والسلام ذلك، على وجه التشديد و إن سمع بغتةً فلا إثم عليه، و يجب عليه أن يجتهد كلّ الجهد حتي لايسمع؛ لما روي: أنّ  رسول الله صلي الله عليه وسلم أدخل أصبعيه في أذنه. انتهي".

( الباب الثاني في الأمور المهمة في الشريعة، ج: ٥، صفحہ:٤، ط: دار الكتب العلمية)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں