بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آرٹی فیشل زیورات کے استعمال کا حکم


سوال

سونے اور چاندی کے علاوہ آرٹیفشل چین پہننے اور استعمال کرنے کا کیا حکم  ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عورتوں کے لیے سونے  چاندی  اور دیگر آرٹی فیشل زیورات (چین وغیرہ) کا استعمال جائز ہے،  البتہ سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی استعمال کرنے کی خواتین کو بھی اجازت نہیں ہے۔

اور مردوں کے لیے صرف (ساڑھے چار ماشہ سے کم) چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کسی بھی زیور کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203200279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں