بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عرشیہ نام کا معنی


سوال

میں اپنے بچی کا نام "عرشیہ" رکھنا چاہتا ہوں؛ راہ نمائی فرمائیں کہ "عرشیہ" نام کے کیا معنی ہے؟ اور یہ نام درست ہے یا غلط؟

جواب

'عرشیہ" (عَرْشِيَّة) کالفظ "عرش"سے ہے، جس کے  معنی ہیں: وہ چیز جس کی نسبت عرشِ الہی/ یا مطلق تخت کی جانب  ہو۔ 

مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ اس کی بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔

الصحاح في اللغة - (1 / 458):

"والعَرْشُ والعَريشُ: ما يستظل به. وعَرْشُ القدم: ما نتأ في ظهرها وفي الأصابع. وعَرْشُ السِماك: أربعةُ كواكبَ صغارٍ أسفلَ من العَوَّاءِ، يقال إنَّها عَجُزُ الأسد. قال ابن أحمر:

باتَتْ عليه لَيْلَةٌ عَرْشِيَّةٌ ... شَرِبَتْ وباتَ على نَقاً مُتَهَدِّمِ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202201485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں