بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’ارشل‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

ارشل نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب

’’ارشل‘‘  عربی زبان کا لفظ ہے جو کہ ’’رَشَل‘‘ سے مأخوذ ہے اور اس کے معنیٰ نحوست اور بد بختی کے آتے ہیں، اس لیے اس معنیٰ کے اعتبار سے ’’ارشل‘‘ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

تاج العروس (29/ 78):

’’ ر ش ل : الرَّشَلُ، مُحَرَّكَةً: النُّحُوسَةُ، وسُوءُ البَخْتِ، وَهُوَ أَرْشَلُ ‘‘.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں