بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارحا نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میں اپنی بیٹی كا نام" ارحا" رکھنا چاهتا هوں،  یہ نام کیسا هے؟اور معنی بتادے۔

جواب

"اَرحا"    (الف پر زبر کے ساتھ)یہ "أَرْحَاء"  سے  منقول ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے،اس کی واحد  " رَحیٰ" ہے، جس کے معنی چکی اور داڑھ کے ہیں۔’’اِرحاء‘‘ (الف کے نیچے زیر کےساتھ) عربی میں مستعمل نہیں ہے۔نام رکھنے کے لیے  یہ لفظ مناسب نہیں۔  بہتر ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کی فہرست اور تلاش کی سہولت بھی موجود ہے ،وہاں سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

مختار الصحاح میں ہے:

" (الرحى) معروفة، وهي مؤنثة، وتثنيتها رحيان...... و (الرحى) الضرس و (الأرحاء) الأضراس."

(مختار الصحاح:مادة رح ي (1/ 120 )، ط.  المكتبة العصرية - الدار النموذجية، بيروت، الطبعة الخامسة: 1420هـ = 1999م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144404101805

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں