بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عریشہ کا مطلب


سوال

عریشہ کا معنی کیا ہے؟

جواب

’’عریشہ‘‘ معنی ''کجاوے'' یعنی اونٹ پر رکھنے کی پالکی کے آتے ہیں،اسی   مادہ سے ''عرش'' بھی ہے، جس کے مختلف نسبتوں کے لحاظ سے معانی بدلتے رہتے ہیں۔ بہرحال  مذکورہ  نام کے بعض معانی نام رکھنے کے لیے مناسب اور بعض مناسب نہیں ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔

وفي المعجم الوسيط:

"(العريشة) الهودج (ج) عرائش."

(2/ 593،الناشر: دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں