بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الاول 1446ھ 04 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے خراب گوشت کاحکم


سوال

 میں نے اپنی بیٹی کا عقیقہ کیا اور  اعزہ او اقارب کی دعوت کی، کچھ کچا گوشت فریزر میں رکھا اپنی فیملی  کے لیے جو کہ خراب ہوگیا  ہے،  اس کا کیا کیا جائے؟ اور کیا  صدقہ کیا جائے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ گوشت   جانوروں (کتوں بلیوں وغیرہ)  کو کھلادیا جائے، اور اگر جانوروں کے لیے بھی مضر ہو تو اسے پھینک دیا جائے۔  اس کے بدلے کوئی چیز صدقہ کرنا لازم نہیں ہے، عقیقہ ادا ہو چکا    ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201606

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں