بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بڑے جانور کی قربانی میں عقیقہ کا حصہ ملانا


سوال

ایک بڑے جانور کے سات حصوں میں قربانی اور عقیقہ دونوں کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہاں تو اس کی نیت کیا ہوگی؟

جواب

جی ہاں! بڑے جانور میں بعض حصے قربانی اور بعض حصے عقیقے کی نیت سے کرسکتے ہیں، البتہ یہ حصے مجموعی طور پر سات سے زیادہ نہیں  ہوسکتے۔ باقی نیت دل کے ارادے کا نام ہے،  بڑا جانور قربان کرتے وقت دل میں  یہ نیت کرے کہ  اس میں سے اتنے حصے قربانی کے ہیں اور ایک حصہ یا دو حصے  فلاں کے عقیقہ کے ہیں۔

وكذا لو أراد بعضهم العقيقة عن ولد قد ولد له من قبل؛ لأن ذلك جهة التقرب بالشكر على نعمة الولد ذكره محمد.

(فتاوی شامی 6/ 326، کتاب الاضحیة، ط: سعید) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200758

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں