بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیق پتھر کے بارے میں شرعی رہنمائی


سوال

عقیق پتھر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ انگوٹھی میں جو مختلف قسم کے پتھر تاریخِ پیدائش یا نام کے حساب سے لگوائے جاتے ہیں، (مثلاً: عقیق، فیروز، یاقوت وغیرہ) اس کے بارے میں یہ اعتقاد ویقین رکھنا کہ فلاں پتھر میری زندگی پراچھے اثرات ڈالتا ہے یہ عقیدہ غلط ہے؛ لہذا اس عقیدے کے ساتھ انگوٹھی پہننا ناجا ئز وحرام ہے۔ زند گی پراچھے برے اثرات انسان کے اپنے عملِِ صالح یا عملِِ بد سے آتے  ہیں، نہ کہ پتھرسے۔ مذکورہ عقیدہ نہ ہوتو  اپنے ذوق کے اعتبار سے کوئی بھی پتھر لگایا جاسکتا ہے۔

لیکن کسی حدیث سے اسے متعلق کرنا یا احادیث کی طرف اس کے کسی فائدہ کو منسوب کرنا درست نہیں ہے، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان کے زمرے میں آئے گا، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے ۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنکس پر فتاویٰ ملاحظہ کیجیے:

عقیق پہننے کا حکم

لکی پتھر اور لکی نمبر جاننے کا حکم


فتوی نمبر : 144203200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں