بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

اقل مہر کی قیمت موجودہ دور میں کتنی ہے؟


سوال

اقل مہر کی مقدار دس درہم ہے، جو کہ تقریباً 30 گرام 618 ملی گرام چاندی کے برابر ہے۔ آج کل چاندی کی قیمت کے اعتبار سے، یہ تقریباً 7900 روپے پاکستانی بنتے ہیں؟

جواب

شریعت میں مہر کی کم از کم مقدار دس درہم ہے،  اور دس درہم 2.625 تولہ چاندی کے برابر ہوتا ہے، جو کہ 30.618 گرام سے معمولی زیادہ ہے،چونکہ چاندی کی قیمت دن بدن تبدیل ہوتی رہتی ہے اس لیے رقم کے اعتبار سے حتمی تعیین ممکن نہیں ،   سائل کو چاہیے  کہ جس دن  مہر ادا کرنا ہواس دن کی قیمت معلوم کرکے حساب کرلیا جائے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد العزيز بن محمد، حدثني يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد، ح وحدثني محمد بن أبي عمر المكي، واللفظ له، حدثنا عبد العزيز، عن يزيد، عن محمد بن إبراهيم، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، أنه قال: سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: «كان صداقه لأزواجه ثنتي عشرة أوقية ونشاً»، قالت: «أتدري ما النش؟» قال: قلت: لا، قالت: «نصف أوقية، فتلك خمسمائة درهم، فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزواجه".

ترجمہ: ’’حضرت ابوسلمہؒ سے مروی ہےکہ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے دریافت کیاکہ رسول اللہ ﷺ کی ازواجِ مطہرات کا مہر کتنا تھا؟ فرمایا: آپ ﷺ نے بارہ اوقیہ اورنش مہر دیا تھا، پھر حضرت عائشہؓ نے فرمایا: تم کو معلوم ہے نش کیا ہوتا ہے؟ میں نے کہا: نہیں، حضرت عائشہؓ نے جواب دیا: آدھا اوقیہ (یعنی بیس درہم) اس طرح کل مہر پانچ سو درہم ہوا؛ یہی ازواج مطہرات کا مہر تھا‘‘۔

(صحیح مسلم، کتاب النکاح، باب الصداق، ج:4 ،ص:144، رقم الحدیث:1426، ط:دار الطباعة العامرة)

فتاوی شامی میں ہے:

"(أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره "لا مهر أقل من عشرة دراهم ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة (مضروبة كانت أو لا)".

(کتاب النکاح، باب المہر، ج:3 ،ص:101، ط:سعید)

فقط وللہ أعلم


فتویٰ نمبر : 144708100249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں