
انوشے یا انوشہ نام کیسا ہے؟
’انوشے‘ یا ’انوشہ ‘عربی لفظ نہیں ہے بلکہ فارسی لفظ ہے اور اس کا ایک معنی خوشحال ہے، اس معنی کے اعتبار سے بچی کا نام انوشہ رکھنا درست ہے۔ البتہ اگر صحابیات میں سے کسی صحابیہ کا نام رکھا جائے یا نام عربی الفاظ میں سے ہو اور معنی بھی اچھا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
لغاتِ فارسی میں ہے :
"انوشہ ؍ نوشہ : (ف) دولہا، داماد ۲۔ نوجوان بادشاہ۔ ۳۔ خوشحال، خرم ۴۔ شاباش، مرحبا ۵۔ شرابِ انگور"
(ص۷۲، دار عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضرو)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144703101274
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن