کیا اندھیرے میں نماز ہوتی ہے؟
روشنی یا اندھیرے دونوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے اندھیرے میں نماز پڑھنا منقول ہے۔
"عن عائشة زوج النبي صلی اللہ علیه وسلم أنها قالت: کنت أنام بین یدي رسول اللہ صلی اللہ علیه و سلم، و رجلاي في قبلته، فإذا سجد غمزني فقبضتُ رجليَّ، فإذا قام بسطتُھا، قالت: والبیوت یومئذ لیس فیها مصابیح."
(صحيح البخاري:۱/۷۳، باب التطوع خلف المرأة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201454
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن