عنایہ نام کا مطلب بتائیں!
"عنایہ " کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم ازواجِ مطہرات و صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201041
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن