بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عنابیہ نام رکھنا


سوال

مجھے "عنابیہ" نام بہت پسند ہے، اور میں یہ نام اپنی بیٹی کے لیے رکھنا چاہتا ہوں، میں نے کہیں پڑھا تھا، کہ اس کے معنی "جنت کا دروازہ " ہے، کیا یہ صحیح معنی ہیں رہنمائی  فرما دیجیے؟

جواب

"عنابیہ" اگر عین کے زبر کے ساتھ نام رکھنا ہو تو اس لفظ کا صحیح تلفظ ’’اَنابیّہ‘‘ (اَنَابیّه)  ہے، یعنی یہ عین کے بجائے ہمزہ سے شروع ہوگا۔ اور یہ ”اَناب“ سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کے مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔

اگر عین کے ساتھ ہی نام رکھنا ہو تو اس کا درست تلفظ "عِنَّابیَّہ"  (عِنَّابیَّه) ہوگا، اس کا معنٰی ہے: چھوٹا خوشبو دان۔

باقی   جنت کے آٹھ دروازے ہیں،  ان میں سے کسی دروازے کا نام  ہمیں ’’عنابیہ‘‘ یا ’’انابیہ‘‘  نہ مل سکا۔

ففي المعجم الوسیط:

’’الأناب: المسك أو طر یشبهه‘‘. (ص۲۸،الأنب)

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں "اَنابیّہ"  یا  "عِنَّابیَّہ"  نام رکھنا درست ہے،  اس کے معنی اچھے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں