
امیرہ،آئنور اور الوینہ نام بیٹی کا رکھ سکتے ہیں؟
"اَمیرہ" (أمیره) نام کا معنی ہے: شاہزادی۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔ (القاموس الوحید،ص:134،ط:ادارۃ الاسلامیات)
"آئنور"نام کا مطلب لغت کی معتبر کتابوں میں نہیں مل سکا۔ یہ نام نہ رکھا جائے۔
"الوِینہ"(واو کے نیچے زیر کے ساتھ)نام لغت کی کتابوں میں ہمیں نہیں مل سکا،البتہ"الوَینہ"(واو پر زبر کے ساتھ )سیاہ انگور اور کشمش کو کہتے ہیں۔بہتر یہ ہے کہ بچیوں کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام پر رکھیں یا کوئی بامعنی اچھے نام کا انتخاب کریں۔
لسان العرب میں ہے:
"وقال ابن خالويه: الوينة الزبيب الأسود، وقال في موضع آخر: الوين العنب الأسود..."
(ج13،ص455،ط:دار صادر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144701100179
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن