
عمل کرنے کا شوق پیدا کرنے کا طریقہ بتائیں ،اور کوئی کتاب جو دلچسپی سے مملوء ہو ،جس کو پڑھ کر عمل کا خود بخود دل چاہے،رہنمائی فرمائیں۔
انسان کی فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اچھے اعمال کا شوق پیدا کرنے اور برے اعمال سے روکنے کے واسطے ترغیب و ترہیب شریعت کا بنیادی اصول ہے ،پس اسی واسطے قرآن کا اسلوب بیان یہی ہےاور انبیاء بھی مبشر اور نذیر کے القابات سے اسی وجہ سے ملقب ہوئے ،پس سائلہ اعمال کا شوق پیدا کرنے کےلیے انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر بھی گھر میں فضائل کی تعلیم کے حلقے قائم کر ے ،انفرادی پڑھنے اور اجتماعی حلقوں میں فضائل اعمال شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کی کتاب مطالعہ میں رکھنا انشاء اللہ بہت مفید ہوگا۔
حجۃ اللہ البالغہ میں ہے:
"(باب أسرار الترغيب والترهيب)من نعمة الله تبارك وتعالى على عباده أن أوحى إلى أنبيائه صلوات الله عليهم ما يترتب على الأعمال من الثواب والعذاب؛ ليخبروا القوم به، فتمتلئ قلوبهم رغبة ورهبة."
(باب اسرار الترغیب و الترہیب ،ج:1،ص:199،ط:دار الجیل)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144707100668
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن