
کیا یہ کتاب قول الجمیل شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی ہے اور اس کا کوئی مستند اردو ترجمہ ہو تو وہ بتا دیجیۓ جزاک اللہ خیرا ۔
القول الجمیل فی بیان سواء السبیل کی اردو شرح "شفاء العلیل" کے نام سے ہے۔ یہ کتاب در اصل شاہ ولی اللہ محدث دہلی ؒ کی کتاب "القول الجمیل فی بیان سواء السبیل"کا اردو ترجمہ ہے ، یہ کتاب آٹھ فصلوں پر مشتمل ہے، اس کتاب میں قواعد طریقت ، کلیات درویشی ، بیعت کی اقسام، احکام اور شرائط،سالکین کی تربیت کی ترتیب ، قادریہ ، چشتیہ،اور نقشبندیہ مشائخ کے مشاغل ساتھ ہی ساتھ عالم ربانی ہونے کے شرائط اور چند نصائح بیان کئے گئے ہیں ۔ کتاب کی آخری فصل میں سلاسل طریقت کی اسناد بیان کی ہے ۔ فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144705100624
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن