
حضرت ایوب بن موسی روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالٰی نے حق بات کا الہام عمر کے دل پر اور اس کا اظہار عمر کی زبان پر فرمایا، وہ فاروق ہے اللہ تعالٰی نے ان کے ذریعے حق اور باطل میں فرق ظاہر کیا ہے۔
کیا مندرجہ با لا حدیث کتاب طبقات ابن سعد میں موجود ہے؟ رہنمائی کیجیے۔
مذکورہ روایت ’’طبقات ابن سعد‘‘ میں سند کے ساتھ منقول ہے :
" قال: أخبرنا أحمد بن محمد الأزرقي المكي قال: أخبرنا عبد الرحمن بن حسن عن أيوب بن موسى قال: قال رسول الله، صلى الله عليه وسلم، إن الله جعل الحق على لسان عمر وقلبه وهو الفاروق، فرق الله به بين الحق والباطل. "
(طبقات ابن سعد، (3/ 270)، ط/ دار صادر، بيروت)
فقط واللہ تعالي اعلم
فتویٰ نمبر : 144712101110
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن