اللہ کے لیے بے پرواہ لفط استعمال کرنا کیسا ہے ؟
بہتر تھا کہ جو جملہ کہا گیا، مکمل سیاق و سباق کے ساتھ یہاں لکھ کر سوال کیا جاتا، تاہم صورتِ مسئولہ میں اللہ تعالی کے لیے "بے پرواہ " کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے"بے نیاز " کا لفظ استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے ، اگرچہ معنی دونوں کا قریب قریب ہے، لیکن چوں کہ معاشرے میں بے پرواہ کا لفظ آج کل لاپرواہ کے لیے بھی استعمال کرلیا جاتا ہے ؛ اس لیے اللہ تعالی کے لیے اس کو استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201162
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن