بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’اللہ محمد‘‘ نام رکھنا جائز نہیں


سوال

اللہ محمد نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟ یہ نام درست ہے؟

جواب

1۔ صورتِ مسئولہ میں ’’اللہ محمد‘‘ نام رکھنا جائز نہیں، اس نام سے اُسے پکارنا بھی درست نہیں۔

’’اللہ‘‘ معبود، خدائے تعالیٰ کا اسمِ ذات، اسمائے صفاتی کے مقابل۔

اللہ، خدا کے لیے، خدارا (خوشامد، منت سماجت کے موقع پر)۔

اللہاس ہستی کا نام ہے جس نے انسانوں کے لیے تمام زمین وآسمان ، چاند سورج اور جو نظام اس دنیا کے اندر موجود ہے (وہ بنایا)، (کائنات کا نظام) نہایت ہی عجیب وغریب اور محیّر العقول نظام ہے اور اس نظام کے حقائق واسرار تک دنیا کی عقلیں ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہیں، اور نہ ہی پہنچ سکیں گی۔

ألِہَ فلان (من باب سمع) ألٰہة وألوھة والوہیة:پوجنا عبادت کرنا ․․․․․․ اللہ ذات واجب الوجود معبود حقیقی کا نام (اس کی اصل إلٰهہے جس پر الف لام داخل ہے بعد ہمزہ کو حذف کرکے دونوں لاموں کو ادغام کردیا گیا)۔

الغرض اللہ عَلَم ہے (نام نامی ہے) ایسی ذات واجب الوجود معبود حقیقی کا کہ جو تمام کمالات کی جامع اور کل کے کل نقائص وعیوب سے پاک و منزہ ہے کذا فی الکتب المعتبرہ ۔

’’محمد‘‘ کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا اور ’’محمد‘‘ حضورِ اکرم ﷺ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ ﷺ کے لیے منتخب فرمایا۔

3۔ لہذا ’’اللہ محمد‘‘ نام درست نہیں، تاہم اکیلا ’’محمد‘‘ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ پسندیدہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ومن كان اسمه محمدا لا بأس بأن يكنى أبا القاسم) لأن قوله - عليه الصلاة والسلام - «سموا باسمي ولا تكنوا بكنيتي» قد نسخ لأن عليا - رضي الله عنه - كنى ابنه محمد بن الحنفية أبا القاسم.

(قوله: أحب الأسماء إلخ) هذا لفظ حديث رواه مسلم وأبو داود والترمذي وغيرهم عن ابن عمر مرفوعا. قال المناوي وعبد الله: أفضل مطلقا حتى من عبد الرحمن، وأفضلها بعدهما محمد، ثم أحمد ثم إبراهيم اهـ".

(کتاب الحظر والاباحة، باب الاستبراء وغيره، ج:6، ص:417، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144505100276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں