بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علشبہ اور علیزہ نام رکھنا


سوال

بندہ نے اپنی  دو بیٹیوں کے نام علشبہ اور علیزہ رکھے ہیں۔اب بندہ پریشان ہےکہ کیا یہ نام درست ہے یا  نہیں۔

جواب

علشبہ : یہ عربی لفظ نہیں ہے،بلکہ ایک مہمل ، بے معنی نام ہے۔ 

علیزہ : ’’علیزه‘‘  کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں،یہ نام معنوی لحاظ سے اچھے نہیں ،لہذا  بچوں اور بچیوں  کے نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام اور  صحابیات اور اللہ تعالی کی نیک اور برگزیدہ  بندوں اور  بندیوں کے نام پر نام رکھے جائیں، یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح اور عمدہ ہوں ۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اچھے اچھے نام درج کردیے گۓ ہیں ، نام رکھنے کے سلسلہ میں وہاں سے بھی راہنمائی لی جاسکتی ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں