بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علی بن ابی طالب کے بعد رضی اللہ عنہ لکھنا


سوال

علی بن  ابی  طالب لکھا  ہو  تو  ابی طالب  پر  رضی اللہ عنہ لکھنا کیسا ہے؟

جواب

 علی بن  ابی طالب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام مع ولدیت  ہے، اور رضی اللہ عنہ دعائیہ  جملہ  کا تعلق ابی طالب یعنی آپ کی ولدیت سے نہیں، بلکہ  حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہے، لہذا صورتِ مسئولہ  میں اگر کوئی حضرت خلیفہ رابع کے نام مع ولدیت کے بعد دعائیہ جملہ رضی اللہ عنہ لکھتاہے یا زبانی کہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں