بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

الہدی انٹرنیشنل اور فرحت ہاشمی


سوال

الہدی کے نام سے جو ادارہ  ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی نگرانی میں چل رہا ہے، کیا ان کے عقائد درست ہیں؟

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات انتہائی گم راہ کن اور جمہور اہل سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں، (جیسے:  اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اور  "الھدی انٹرنیشنل" ان ہی باطل و گم راہ کن عقائد کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے،  جس کی بانی ڈاکٹر صاحبہ خود ہیں؛  لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں