بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

الایا نام رکھنا


سوال

علایہ کے معنی کیا ہیں اور مسلمان بچی کا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظِ"علایہ"  (شروع میں عین کے ساتھ)کا معنی ہے: ،ہر بلند چیز ، اونچی جگہ یہ  نام رکھنا درست ہے۔

التكملة والذيل والصلة للصغاني(6/ 475):

والعلاية: موضع. وكل موضع مرتفع علاية. و"علاية": مكان عالٍ.

"اَلَایَا"(الف کے ساتھ) ، "الیۃ"  کی جمع ہے، جس کا معنی ہے: سرین،سرین کی چربی اور گوشت، پنڈلی یا پیر کا ابھرا ہوا گوشت۔

اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ صحابیات  ،کے ناموں پر یا اچھے معنی والا  نام رکھا جائے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101914

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں