’’الھدیٰ‘‘ کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں!
’’الھدیٰ انٹرنیشنل‘‘ کی بانیہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی ہیں، ان کے بہت سے افکار اور نظریات گمراہ کن، فتنہ انگیز اور غلط ہیں، (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، وغیرہ) اس لیے ان کے درس میں شرکت کرنا ، اس کی دعوت دینا اور ان کے پروگرامات سننا جائز نہیں ہے۔
نیز عوام کے لیے اس تنظیم کے لٹریچر ، رسالوں اور کتابوں کے مطالعہ سے اجتناب لازم ہے، بلکہ حتی الوسع دوسروں کو بھی اس سے بچانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202088
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن