بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالیٰ کے مہربان ہونے کی صورت میں بیٹی عطا کرنے کی روایت کی تحقیق


سوال

حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بیٹیوں کے بارے میں جو فرمایایعنی کہ جو روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اٙللّٰہ تعالیٰ سے پوچھا: یا اللہ!  جب آپ اپنے بندے پر  مہربان ہوتے ہیں  تو کیا عطا کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:  اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی، حضرت موسیٰ نے پھر کہا: یا اللہ! اگر زیادہ مہربان ہوں تو؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا: یا اللہ اگر سب سے زیادہ بہت زیادہ مہربان ہوتے ہیں  تو پھر؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں.  اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:  جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں  تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا. بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔

 کیا یہ حدیث درست ہے؟

جواب

سوال میں مذکورہ بات(کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بیٹیوں کے بارے میں فرمایا) یہ حدیث کی کسی بھی مستند کتاب میں تتبع وتلاش کے بعد بھی ہمیں نہیں مل سکی۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144404100305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں