بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1445ھ 15 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبی عورت کو بوسہ دینے کے بعد اس سے نکاح کا حکم


سوال

میرا ایک دوست ہے، وہ ایک لڑکی سے پیار کرتا ہے اور اس دوران اس لڑکی کا نکاح بھی ہو گیا، نکاح کے بعد بھی ایک بار انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اکیلے میں ملاقات کی، جب ملاقات ختم ہوئی اور وہ لڑکی جا رہی تھی تو آخر میں میرے دوست نے اس کا ہاتھ بھی پکڑا اور اس کے چہرے کو چوم لیا ،کئی ماہ بعد اس لڑکی کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی اور اب میرا دوست اس لڑکی کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا ہے ۔کیا اب اس کے ساتھ ان کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ مطلب حرمتِ مصاہرت تو ثابت نہیں ہو گئی ؟کیوں کہ اس نے اس لڑکی شہوت کیساتھ چوما تھا ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے دوست نے جس لڑکی کو شہوت کے ساتھ چھوا تھا اس کے ساتھ نکاح کرنا اس کے لیے جائز ہے، کسی اجنبی خاتون کو شہوت ے ساتھ چھونے سے جو حرمتِ مصاہرت ثابت ہوتی ہے اس سے وہ خاتون حرام نہیں ہوتی جسے شہوت کے ساتھ چھوا گیا ہو، بلکہ اس کے اصول و فروع حرام ہوجاتے ہیں۔

نیز کسی اجنبی عورت  سے حرام تعلقات رکھنا(خصوصاً جب کہ وہ کسی شخص کے نکاح میں بھی ہو )اور اس سے بوس و کنار کرنا سخت گناہ کا کام ہے، اس شخص پر اس فعلِ بد پر سخت توبہ و استغفار لازم ہے۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"حل نكاح الموطوءة بزنا حتى لو رأى امرأة تزني فتزوجها جاز وله أن يطأها خلافا لمحمد والوجه من الجانبين ما بيناه في الأمة الموطوءة، وهذا صريح بأن نكاح الزانية يجوز، وكذا نكاح الزاني، وهو قول أبي بكر وعمر وابنه وابن عباس وروي عن عائشة وابن مسعود منعه لظاهر قوله تعالى {والزانية لا ينكحها إلا زان أو مشرك} وللجمهور ما روي أن «رجلا أتى النبي - صلى الله عليه وسلم - فقال يا رسول الله إن امرأتي لا تدفع يد لامس فقال - عليه الصلاة والسلام - طلقها فقال إني أحبها، وهي جميلة فقال - عليه الصلاة والسلام - استمتع بها وفي رواية أمسكها إذا."

(تبيين الحقائق، كتاب النكاح، شروط النكاح و أركانه، فصل في المحرمات، ج:2، ص:114، المطبعة الكبري الأميرية، بمصر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100353

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں