بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آج کل سونے پر زکوة کس طرح ادا کریں؟


سوال

 آج کل سونے پر زکوة  کس طرح ادا کریں؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں اگر سائل کے پاس صرف سونا ہے ،اور وہ نصاب کے برابر ہے ،اور سال گزر جائےتو اس کی ادائیگی کی صورت یہ ہے کہ سونے کی موجودہ مالیت معلوم کریں اور اس  کی پوری مالیت کا ڈھائی فیصد بطورِ زکوۃ ادا کریں، اور اگر سونا  نصاب سے کم ہے اور اس کے ساتھ چاندی یا  کیش رقم وغیرہ ہے ،اور قیمت کی اعتبار سے جمع کرنے سے چاندی کا نصاب پورا ہو جاتاہے،اور سال گزرجائے تو اس صورت میں مجموعی قیمت پر زکوۃ واجب ہو گی، ڈھائی فیصد بطورِ زکوۃ ادا کریں ، نیز سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے ، اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ چاندی ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"فأما إذا كان له ذهب مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال؛ لما روي في حديث عمرو بن حزم والذهب ما لم يبلغ قيمته مائتي درهم فلا صدقة فيه فإذا بلغ قيمته مائتي درهم ففيه ربع العشر  وكان الدينار على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم مقوما بعشرة دراهم.وروي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال لعلي: «ليس عليك في الذهب زكاة ما لم يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال» وسواء كان الذهب لواحد أو كان مشتركا بين اثنين أنه لا شيء على أحدهما ما لم يبلغ نصيب كل واحد منهما نصابا عندنا، خلافاً للشافعي".

( کتاب الزکاۃ ،فصل كان له ذهب مفرد،ج:2،ص:18،ط:دار الكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وقيمة العرض)للتجارة (تضم الي الثمنين)لان الكل للتجارة وضعا اجعلا ( و ) يضم ( الذهب إلى الفضة ) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة ) وقالا بالإجزاء فلو له مائة درهم وعشرة دنانير قيمتها مائة وأربعون تجب ستة عنده وخمسة عندهما فافهم

وفي الرد: قوله ( ويضم الخ ) إلى عند الاجتماع أما عند انفراد أحدهما فلا تعتبر القيمة إجماعا بدائع لأن المعتبر وزنه أداء ووجوبا."

(كتاب الزكاة،باب زكاة المال،ج:2،ص:303،ط:سعید)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100909

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں