بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسی میڈیسن جو منشیات پر مشتمل ہو اس کے کاروبار کا حکم


سوال

کیا میڈیسن کا کاروبار ٹھیک ہےجس میں ڈرگ اور منشیات ہوتی ہے؟

جواب

ایسی  میڈیسن کی خرید وفروخت جو نشہ آور  ہو  شرعاً جائز  نہیں ہے، البتہ بطور علاج جن دواؤں کا استعمال ہوتا ہو ان کو علاج کی غرض سے فروخت کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و في تصحيح القدوري عن الجواهر: وفي هذا الزمان إذا سكر من البنج و الأفيون يقع زجرًا، و عليه الفتوى، و تمامه في النهر. (قوله: زجرًا) أشار به إلى التفصيل المذكور، فإنه إذا كان للتداوي لايزجر عنه لعدم قصد المعصية ...وبه علم أن المراد الأشربة المائعة، و أن البنج و نحوه من الجامدات إنما يحرم إذا أراد به السكر و هو الكثير منه، دون القليل المراد به التداوي و نحوه كالتطيب بالعنبر و جوزة الطيب، و نظير ذلك ما كان سميًّا قتالًا كالمحمودة و هي السقمونيا و نحوها من الأدوية السمية؛ فإن استعمال القليل منها جائز، بخلاف القدر المضر فإنه يحرم، فافهم واغتنم هذا التحرير."

( كتاب الطلاق، ركن الطلاق، مطلب فى تعريف السكران وحكمه، ج:3، ص:240، ط:ايج ايم سعيد) 

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144206200369

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں