بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک شخص کتنی شادی کرسکتا ہے؟


سوال

اسلام میں ایک شخص  کتنی شادی کر سکتا ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  اسلام میں مرد کے لیے زندگی میں نکاح کی تعداد متعین نہیں ہے،  البتہ ایک وقت  میں  چار بیویوں سے زیادہ بیویاں نکاح میں رکھنا ناجائز ہے۔ نیز  یہ  حکم (زندگی میں نکاح کی تعداد کا متعین نہ ہونا) مرد کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے، تاہم عورت ایک شخص کے نکاح یا عدت میں ہوتے ہوئے دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔

تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير (9 / 488):

"المسألة السابعة: قوله: مثنى وثلاث ورباع محله النصب على الحال مما طاب، تقديره: فانكحوا الطيبات لكم معدودات هذا العدد، ثنتين ثنتين، وثلاثًا ثلاثًا، وأربعًا أربعًا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100315

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں