بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک مرد اور کئی عورتوں کا مل کر جماعت سے نماز پڑھنے کا حکم


سوال

صرف امام مرد ہواورسب مقتدی عورتیں ہوں  تو اسے طرح سے جماعت ہوجائے گی یا نہیں ؟

جواب

اگر مسجد کی جماعت چھوٹ جانے کی وجہ سے کوئی شخص گھر میں نماز پڑھنا چاہے اور گھر میں اس کے علاوہ کوئی دوسرا مرد نہ ہو، بلکہ صرف خواتین ہوں تو اس مرد کا امام بن کر نماز پڑھانے اور بقیہ تمام خواتین کا اس کے پیچھے اس کی اقتدا میں نماز پڑھنے سے جماعت کی نماز درست ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں