
میں نے جامعہ کی ویب سائٹ پر ایک وظیفہ دیکھا تھا اور اسے پڑھنا شروع کیا تھا، نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ "یا لطیف" پڑھنا تھا، لیکن ایک دن مجھ سے شدید تھکن کی وجہ سے یہ وظیفہ نہیں ہو سکا، کیا ایسا ناغہ ہو جانا ٹھیک ہے؟ اور کیا اب میں اسے اسی طرح جاری رکھوں؟
صورت مسئولہ میں جب سائل نے ایک مخصوص عمل شروع کیا پھر اس کے درمیان ناغہ آگیا، تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑا، سائل کو چاہیے کہ مذکورہ عمل کو جاری رکھے، لیکن ہر عمل کا فائدہ اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اسے پابندی اور استقامت کے ساتھ کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144711100185
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن