بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک کنال رقبہ ہے، اس کو ایک بیوہ 2 بیٹوں اور 1 بیٹی میں کیسے تقسیم کریں گے؟


سوال

ایک کنال رقبہ ہے، اس کو ایک بیوی،2 بیٹوں اور 1 بیٹی میں کیسے تقسیم کریں گے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مرحوم کے میراث کی تقسیم کاشرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز وتکفین کا خرچہ  نکال نے کے بعد ، اگر مرحوم کے ذمے کوئی قرض ہو تو اسے کل مال سے ادا کرنے کے بعد ،اوراگر مرحوم نے   کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے  ایک تہائی میں نافذ کرنے کے بعد  ،مذکورہ ایک کنال رقبہ کو 40 حصوں میں تقسیم کرکے ،5حصے بیوہ کواور14حصے ہر ایک بیٹے کواور7حصے بیٹی کو ملیں گے۔

صورتِ  تقسیم یہ ہے:

میت:8/ 40

بیوہبیٹابیٹابیٹی
17
514147

یعنی ایک کنال رقبہ میں سے ،2.5مرلےمرحوم کی بیوہ کو اور7مرلے مرحوم کے  ہرایک بیٹے کواور3.5 مرلے مرحوم کی بیٹی کوملےگا۔

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144402100087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں