بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک بیٹے اور تین بیٹیوں میں 30 لاکھ وراثت کی تقسیم


سوال

والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ ورثاء میں ایک بیٹا، تین بیٹیاں ہیں۔ مکان کی قیمت 30 لاکھ ہے۔ تقسیمِ شرعی بتائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم  کی میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ مرحوم کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد ، اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو اسے ادا کرنے کے بعد ،اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل ترکہ  کو5  حصوں میں تقسیم کرکے 2 حصے بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر بیٹی کو ملے گا۔

30 لاکھ روپے  میں مکان فروخت ہوجائے تو اس کے اعتبار سے 12 لاکھ روپے بیٹے کو اور   ہر بیٹی کو  6 لاکھ روپے ملیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200705

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں